کینیڈین وزیراعظم نے اپنی سالگرہ کا کیک چھری کو منفرد انداز میں گھما کر کاٹا

ٹورانٹو: کینیڈا کے خوش شکل، متحرک اور اسمارٹ وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو اپنی زندہ دلی اور خوش کن طبیعیت کی بنا پر دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کرچکے ہیں اور اب انہوں نے اپنی 44 ویں سالگرہ کا کیک ایک نئے انداز سے کاٹ کر سوشل میڈیا کے لیے ایک نیا تحفہ دیا ہے جب کہ ان کی یہ ویڈیو تیزی سے مقبول ہورہی ہے۔

Justin Trudeau Sophie Gregoire Xavier Trudeau Ella-Grace Trudeau

کینیڈن وزیراعظم جسٹن ٹرودو کی متحرک تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اپنے دفتر میں سالگرہ کا کیک منفرد انداز میں کاٹ رہے ہیں جس میں انہوں نے چھری ہوا میں لہرائی اور اسے کیک پر گرنے سے قبل ہی تھام لیا۔ اس دوران ان کا ذاتی اسٹاف اس منظر سے لطف اندوز ہوتا رہا۔  عوام کی رائے ہے کہ ٹروڈو کبھی بھی کوئی حیرت انگیز سرپرائز دے کر لوگوں کو حیران کرسکتے ہیں۔

اس سے قبل انہوں نے پاکستان اور بھارت کے دیسی لباس میں ڈانس کرکے شہرت پائی جب کہ اس کے علاوہ انہوں نے اپنے ایک ہاتھ پر چھوٹے بچوں کو متوازن کرکے ان کے والدین کے دل موہ لیے تھے۔

سیاست, کینیڈا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *