کرونا کا خوف‘ شہزادہ ہیری اور میگھن کینیڈا سے کیلیفورنیا منتقل


) کرونا وائرس سے خوفزدہ شہزادہ ہیری اور میگھن نے کینیڈا چھوڑ دیا، شاہی جوڑا چند ماہ قبل برطانیہ سے کینیڈا منتقل ہوا تھا۔ شاہی جوڑا مستقل طورپر اپنے دس ماہ کے بیٹے کے ہمراہ کیلیفورنیا منتقل ہو گیا‘ جہاں میگھن کی والدہ کا بھی گھر ہے، دونوں کینیڈا اور امریکہ کی سرحد بند ہونے سے قبل نجی طیارے سے کینیڈا سے امریکہ منتقل ہوئے، جہاں آج کل لاک ڈائون چل رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے کینیڈا سے امریکہ جانے کی پلاننگ پہلے ہی کی ہوئی تھی کیوں کہ میگھن ہالی ووڈ میں کام کرنا چاہتی ہیں اور ہالی ووڈ بھی ان کے گھر کے قریب ہی ہے، میگھن کے بہت سارے دوست بھی اسی علاقے میں رہتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق شاہی جوڑا کرونا وائرس کے خوف میں مبتلا اپنے خاندان کی مدد کے لئے برطانیہ بھی جا ناچاہتا ہے کیوں کہ گزشتہ روز شہزادہ چارلس میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو ئی تھی۔

کینیڈا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *