کینیڈا سے آئے 25پاکستانی کرونا وائرس میں مبتلا نکلے، ملک میں مریضوں کی تعداد 4183 ہو گئی


فاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کینیڈا سے آئے 25 مسافروں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے جس کے بعد ان مسافروں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا اور اسلام آباد ائیرپورٹ کے عملے کے بھی کرونا ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کینیڈا کے شہر ٹورنٹو سے آنے والے 25 پاکستانی مسافروں میں کرونا وائرس پازیٹو نکل آیا ہے۔ مسافروں کو کینیڈا سے آنے کے بعد قرنطینہ منتقل کیا گیا تھا اور ان کے ٹیسٹ لئے گئے تھے جو اب پازیٹو آئے ہیں۔ مسافروں کی رپورٹ مثبت آنے کےبعد ول ایوی ایشن اتھارٹی نے اسلام آباد ائیرپورٹ پرمسافروں کو سروسسز فراہم کرنے والے ملازمین کا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

دوسری جانب ملک بھر میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 4183تک پہنچ گئی ہے۔ ان میں سے 58 مریض اپنی جان سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ جبکہ 467 مکمل صحتیاب ہو کر اپنے گھروں کو جا چکے ہیں۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق اسلام آباد 83، صوبہ پنجاب 2132، صوبہ سندھ 932، خیبر پختونخوا 500، بلوچستان 202، آزاد کشمیر 28 جبکہ گلگت بلتستان میں 211 کورونا وائرس کے کنفرم مریض ہیں۔

کینیڈا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *