ٹورانٹو میں خیراتی کپڑوں سے بھرے ڈبے سے ایک خاتون کی لاش برآمد


کینیڈا کے شہر ٹورانٹو میں خیراتی کپڑوں سے بھرے ڈبے سے ایک خاتون کی لاش برآمد  ہوئی ہے، ٹورانٹو شہرپولیس کے مطابق انہیں اطلاعات ملی تھیں کہ اس علاقے میں کپڑوں کی خیراتی باکس میں ایک خاتون ملی ہے جو زخمی نظر آتی ہے اور بے ہوش ہے، تفصیلات کے مطابق منگل کی صبح خیراتی کپڑوں کے باکس میں بے ہوشی کی حالت میں ملنے والی خاتون کو مردہ قرار دے دیا گیا ، پیرا میڈیکس نے تصدیق کی ہے کہ ان کو ڈیور کورٹ روڈ اور بلور سٹریٹ کے علاقہ میں رات ساڑھے دس بجے کے بعد بلایا گیا ، پولیس کے مطابق انہیں اطلاعات ملی تھیں کہ اس علاقے میں کپڑوں کی خیراتی باکس میں ایک خاتون ملی ہے جو زخمی نظر آتی ہے اور بے ہوش ہے ، ٹورانٹو فائر بریگیڈ نے پولیس اور ایمبولینس کے ساتھ رابطہ کیا تاکہ اس خاتون کو فوری طبی امداد دی جائے ،خاتون کے اس طرح خیراتی باکس سے ملنے اور زخمی ہونے بارے وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں ایک ہفتہ قبل وین کوور میں بھی اسی طرح کا واقعہ پیش آیا تھا جب 34 ایک شخص زخمی حالت میں خیراتی کپڑوں کے باکس سے ملا تھا اور وہ جاں بحق ہو تھا

کینیڈا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *