پی آئی ا ے کی ایئرہوسٹس ٹورنٹو میں گرفتار

پاکستان ایئرلائنز کی ایئر ہوسٹس کو کینیڈا کے شہر ٹورنٹو کے ڈپارٹمنٹل سٹور میں چوری کرنے کے الزام میں حراست میں لے لیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ایئر ہوسٹس پی کے797 کے ساتھ ٹورنٹو پہنچی تھی اور انہیں پی کے784 کے ذریعے واپس آنا تھا لیکن ایئرہوسٹس گرفتاری کے باعث ٹورنٹو سے واپس کراچی نہیں پہنچ سکیں۔ ایئرہوسٹس ماریہ اخوند کی وڈیو سی سی ٹی وی کیمروں میں ریکارڈ ہو گئی ہے اور انہیں کل ٹورنٹو کی عدالت میں پیش کیا جائے گا جبکہ پرواز کے کیپٹن سے بھی ٹورنٹو پولیس نے تفتیش کی۔

دنیا, کینیڈا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *