کینیڈا: شرابی پائلٹ گرفتار ۔ ایک سو چھ افراد زندہ بچ گئے

کیلگری ، کینیڈا ( نمائندہ ٓاواز) جہاز کےعملے نے کینیڈا سے میکسیکو جانے والی پرواز کے شرابی پائلٹ کو بروقت گرفتار کروا کرکے ایک سو چھ افراد کی جانیں بچالیں۔
تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روزسن ونگ ائیرلائن کا بوئنگ طیارہ کینیڈا کے شہر کیلگری سے میکسیکو جانے کے لئے تیار ہی تھا کہ عملے کے کچھ ارکان نے پائلٹ کو عجیب و غریب حرکتیں کرتے دیکھا۔ جس پر پولیس کو فوری اطلاع دی گئی۔ جب تک پولیس جہاز کے کاک پٹ میں پہنچی تب تک شرابی پائلٹ  نشے سے مدہوش ہو چکا تھا۔
شرابی پائلٹ کو گرفتار کرکے تفتیش کا ٓاغاز کر دیا گیا ہے۔ سن ونگ ائیرلائن کے ترجمان نے دیگرعملے کی تعریف کی ہے اور مسافروں سے معذرت بھی کی ہے۔
اس واقعہ کے تھوڑی دیر بعد جہاز اپنی منزل کی طرف روانہ کر دیا گیا۔ انتظامیہ نے اپنے مسافران سے معذرت کرتے ہوئے ٓائندہ اس قسم کے واقعات نہ ہونے کی توقع کی ہے۔

دنیا, کینیڈا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *