انٹاریو صوبے میں آتش زدگی سے مبینہ طور پر تمام اہل خانہ ہلاک

ٹورانٹو سے تعلق رکھنے والے جیف ٹابر اپنی بیوی اور دو بچوں کے ہمراہ ٹورانٹو کے شمال مشرق میں 140 کلومیٹر کے فاصلہ پر پیٹر بورو کے قریب میکلارن لینڈنگ ایریا میں ہیملٹن ڈرائیو نارتھ پر واقع اپنی لکڑی کی بنی ہوئی کاٹیج میں رہائش پذیر تھے۔ کرسمس کے دن صبح 4 بجے اس گھر میں آگ کے شعلے بھڑک اٹھے۔ پولیس اس گھر سے ابھی تک دو لاشیں نکال چکی ہے۔ باقی افراد خانہ کی تلاش ابھی جاری ہے ، ان کے متعلق بھی خیال کیا جاتا ہے کے وہ بھی موت کا شکار ہو گئے ہیں۔ ٹابر کا گھرانہ حال ہی میں اس کاٹیج میں منتقل ہوئے تھے اور وہ اس کاٹیج میں کرسمس منانے کے لئے بڑے پر جوش تھے مگر آگ ان کی سب خوشیوں کو چاٹ گئی۔ اسی علاقے کے ایک رہائشی کارل کسٹر کا کہنا ہے کہ آگ نے سب کچھ جلا کر راکھ کر دیا ہے، کچھ بھی باقی نہیں بچا۔

کینیڈا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *