پنجابی ریڈیو ہوسٹ کی بھارتی لڑکیوں کی تذلیل کرنے پر کینیڈا میں نئی بحث شروع

ورانٹو کے ایک مقبول ٹیلیویژن میزبان جوگندر بسی جو کہ گاؤندا پنجاب ریڈیو اور ٹی وی شو کی میزبانی کرتے ہیں نے اپنے ایک پروگرام میں انڈیا سے آئی ہوئی طالب علم لڑکیوں کے بارے میں جب یہ کہا کہ وہ سست ، بد چلن اور گھر توڑنے والی ہیں تو ہر طرف تنقید و تبصرے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ انڈیا کی ریاست پنجاب سے تعلق رکھنے والی ہرجوت منان جو کہ ٹورانٹو کے سینٹینیل کالج میں زیر تعلیم ہیں نے کہا کہ تم ایک کمیونٹی کو نشانہ بنا کر ان کے بارے میں منفی باتیں کرو تو یہ بہت افسوس ناک ہے۔ اس کا کہنا کہ ہم اپنے بل ادا نہیں کرتیں اور شادی کے لئے مرد ڈھونڈتی رہتی ہیں یہ بالکل غلط ہے۔ جب ایک کمیونٹی سے تعلق رکھنے والا ایک شخص ہی اس کمیونٹی کے بارے میں ایسی منفی باتیں کہے تو مجھے دکھ ہوتا ہے۔

 

https://www.youtube.com/watch?v=AccAgIPoSdA

کینیڈا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *